
دلہا دلہن والوں کا مل کر بارات و نکاح والے دن دعوت کرنے سے ولیمہ ہوگا یا نہیں؟
سوال: شادی میں دلہا اور دلہن والے مل کر ایک فنکشن طے کر لیتے ہیں جس میں دلہن والے بارات اور رخصتی کرتے ہیں اور دلہا والوں کی طرف سے بھی مہمان مدعو کیے ہوتے ہیں کہ ان کی طرف سے ولیمہ بھی ہو جائے، تو اس طرح ولیمہ کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہو گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے گھر میں ہرن پالی ہوئی ہے، اس کی قربانی ہو سکتی ہے یا نہیں؟
حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہونے کی بنا پر ہندو مسلم بھائی بھائی کہنا
سوال: بعض مسلمان لوگ ہندو مسلم بھائی بھائی کا نعرہ لگاتے ہیں، ان کی جب اصلاح کی جائے ، تو کہتے ہیں کہ سب تو آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں، لہٰذا سب بھائی ہی ہوئے۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟
وتر کی دوسری رکعت میں قعدہ بھول کر کھڑا ہونے کا حکم
سوال: اگر کوئی شخص وتر کی نماز کی دوسری رکعت میں تشہد پڑھنا بھول جائے اور کھڑا بھی ہوجائے تو وہ کیا کرے؟ اگر آخر میں سجدہ سہو کرلے تو کیا نماز ہوجائے گی؟
کرائے دار مکان چھوڑ کر جاتے ہوئے اپنا سامان چھوڑ جاتے ہوں، تو حکم؟
سوال: بیرونِ ملک میں کسی نے اپنا گھر کرائے پر دیا ہو، تو لوگ جب بھی کرائے کا مکان چھوڑ کر وہاں سے جاتے ہوں، تو اپنا سامان چھوڑ کر جاتے ہوں تو ایسا سامان استعمال کرنے کا کیا حکم ہے مثلاً: بیگ، پردے وغیرہ اور اگر بیگ میں سے سونے کی چین ملی اوریہ بھی یاد نہ ہو کہ کس کرائے دار کا بیگ تھا اور اس بات کو تین سال ہو گئے ہوں، تو اب اس چین کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟
مقتدی کا لقمہ لینے سے کیا سجدہ سہو لازم ہوتا ہے؟
سوال: امام اگر مقتدی کا لقمہ لے لے تو اس کی وجہ سے سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟ حوالے کے ساتھ جواب مطلوب ہے۔
عصر یا مغرب کے وقت غسل کر نے کا حکم
سوال: میرا یہ سوال ہے کہ عصر یا مغرب کے وقت غسل اتار سکتے ہیں یا نہیں؟
بیٹیوں کو وراثت کی ہر ہر چیز سے حصہ ملے گا
سوال: بیٹیوں کو وراثت میں سے ہر ہر چیز سے حصہ ملے گا یا صرف زمین میں سے؟ جواب عنایت فرمائیں۔
مہر کی ادائیگی سے پہلے عورت کو طلاق ہوجائے، کتنا مہر ملے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر مہر ادا کرنے سے پہلے عورت کو طلاق ہوگئی، تو کیا عورت اپنا مہر لے گی یا نہیں؟
کانوں میں انگلیاں رکھے بغیر اذان دینا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلےکےبارے میں کہ کیا اذان دیتے ہوئے کانوں میں انگلیاں رکھنا ضروری ہے؟ کیونکہ ہماری مسجد کے نائب امام بعض اوقات اذان دیتے ہوئے کانوں میں انگلیاں نہیں رکھتے، جبکہ اُن کے اِس انداز کے سبب مسجد کے دو نمازیوں کو اعتراض ہے اور وہ تقاضا کرتے ہیں کہ انگلیاں رکھ کر ہی اذان پڑھی جائے کہ ہم ہمیشہ سے اِسی طریقے کے مطابق دیتے اور سنتے آئے ہیں۔ اِس مسئلہ کے متعلق ہماری شرعی رہنمائی فرمائیں۔