
جس گناہ سے سچی توبہ کرلی کیا اس پر پکڑ ہوگی؟
سوال: قرآن میں آیا ہے "وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ"( جو ایک ذرہ بھر برائی کرے وہ اسے دیکھے گا)،دوسری طرف حدیث پاک میں آیا ہے کہ گنا ہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسے اس نے گناہ کیا ہی نہیں ۔میرا سوال یہ ہے کہ جس گناہ سے سچی توبہ کر لی جائے کیا ان گناہوں پر بھی قیامت کے دن پکڑ ہوگی اور سوال کیا جائے گا ؟
مسجد سے پانی بھر کر لے جانا یا اپنا سامان مسجد کے پانی سے دھونا
سوال: بعض لوگ اپنے گھر دکان وغیرہ کے لئے مسجد سے بڑی بڑی بوتلیں بھر کر لے جاتے ہیں اور بعض لوگ اپنا کچھ سامان لاکر مسجد کے پانی سے دھوتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے؟
کرائے پر چلنے والی گاڑیوں پر زکوۃ کا مسئلہ
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا کرائے پر چلنے والی گاڑیوں پر زکوۃ ہے یا ان کے کرائے پرزکوۃ ہے اور اگر کرائے پر زکوۃ ہے تو اس کو کس طرح نکالنا چاہیے؟
اخراجات کی شرط کے ساتھ ڈرائیور کو گاڑی کرائے پر دینا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں کسی کو گاڑی کرائے پر دینا چاہتا ہوں، جس کا طریقہ یہ ہو گا کہ ماہانہ دس ہزار کرایہ فکس کر دوں گا اور اس کے ساتھ یہ طے کروں گا کہ گاڑی میں نکلنے والے کسی بھی کام کی ذمہ داری و اخراجات میرے اوپر لازم نہیں ہوں گے، بلکہ سب خرچے ڈرائیور خود کرے گا۔ کیا میں اس طرح گاڑی کرائے پر دے سکتا ہوں؟
جس چار پائی کی آڑ میں کوئی نماز پڑھ رہا ہو، اس چارپائی پر بیٹھنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر ایک شخص چار پائی کی آڑ میں نماز پڑھ رہا ہو، تو کیا کوئی شخص اس چار پائی پر بیٹھ سکتا ہے؟
کمزور نظر والے کا امامت کروانا
سوال: میرے اندر امامت کی تمام شرائط پوری ہیں، لیکن میری نظر کمزور ہے، تو کیا میں امامت کروا سکتا ہوں؟
سوال: استحاضہ کیوں ہوتا ہے؟
بیمار شخص کو کوئی دوسرا وضو کروا سکتا ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ میری والدہ شدید بیمار ہیں۔ خود اٹھنا اور چوکی پر بیٹھ کر وضو کرنا بہت تکلیف دہ اور مشکل ہے۔ کیا میری بہن انہیں وضو کروا سکتی ہیں؟ یعنی بہن اپنے ہاتھوں سے والدہ کا چہرہ، بازو اور قدم دھوئے۔ کیا یوں وضو ہو جائے گا؟ یا خود اپنے ہاتھوں سے وضو کرنا ضروری ہوتا ہے؟
جس نے عصر کی نماز چھوڑی اس کے اعمال برباد ہوگئے۔ حدیث کی شرح
سوال: ہرنماز کوچھوڑنے سے تمام اعمال برباد ہوجاتے ہیں یا صرف عصر کی نماز چھوڑنے سے؟
انڈے اور پیاز کا تیل لگا کر نماز پڑھنا
سوال: انڈے اور پیاز کا تیل لگا کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہوگا؟