
غیر شرعی کاموں سے بچنے پر والدین کا دل دکھے تو حکم؟
سوال: اگر بیٹا شادی پر غیر شرعی امور جیسے گانے باجے وغیرہ سے منع کرے اور ماں کا دل دکھے، تو کیا اس کا وبال بیٹے پر ہوگا؟
اجرت میں کچھ پیسے زکوٰۃ کے شامل کر کے دینا کیسا؟
سوال: اگر کوئی کسی سے کوئی کام کروائے، کام کے بعد جب اس کی اجرت دے، اس میں وہ کچھ پیسے زکوٰۃ کے بھی ملا دے، تو کیا اس طرح سے زکوٰۃ ادا ہو جائے گی؟
جماعت سے رہ جانے والی تراویح کی رکعات اداکرنے کاوقت
سوال: نماز تراویح میں لیٹ شامل ہوئے، پہلی آٹھ رکعتیں امام صاحب پڑھا چکے تھے، بارہ رکعتیں اما م کے ساتھ پڑھ لیں، اب آٹھ کی قضا کب کریں؟
روزے کی حالت میں دانتوں میں کام کروانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ روزے کی حالت میں دانتوں میں کام کرواسکتے ہیں؟ اور اگر خون نکلے تو اس سے روزے پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں؟
ذبح میں تین بار تکبیر کہنے اور باوضو ہونے کی شرعی حیثیت
سوال: کیا جانور کو ذبح کرتے وقت تین مرتبہ تکبیر کہنا ضروری ہے؟ مزید یہ بھی رہنمائی فرمادیں کہ کیا ذبح کرنے والے شخص کا باوضو ہونا ضروری ہے؟
زیر کفالت بالغ اولاد کا بغیر اجازت صدقہ فطر دے دیا، تو ادا ہوجائے گا؟
سوال: ایک بالغہ لڑکی کانکاح ہوگیا ہے،لیکن ابھی رخصتی نہیں ہوئی۔پوچھنا یہ ہے کہ اس کا فطرہ ادا کرناشرعاً کس پر لازم ہےشوہرپریاوالدپر؟جبکہ لڑکی ابھی والد کی زیرِ کفالت ہے۔
حیض کی حالت میں بچوں کو نماز سکھانا
سوال: کیا عورت ماہواری کے دنوں میں بچوں کو نماز سکھا سکتی ہے جبکہ دل میں ذکر کی نیت ہو یا پھر نہیں سکھا سکتی؟
مرد کی اگلی شرمگاہ میں پانی چلا جائے تو روزے کا حکم
سوال: میں پیشاب کرنے کے بعد اگلی شرمگاہ دھو رہا تھا، مجھے ایسا محسوس ہوا کہ اگلی شرمگاہ میں شاید پانی کا کوئی قطرہ چلا گیا ہے، تو کیا روزہ کی حالت میں مرد کی اگلی شرمگاہ میں پانی چلے جانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، رہنمائی فرما دیں۔
انگلی پر چھالا ہو تو وضو و غسل کا طریقہ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ اگر کسی بندے کے ہاتھ کی انگلی پہ چھوٹا سا چھالا ہے اور اسے نوچنے پر زخم ہونے کا اندیشہ ہے تو یہ بتائیں جب بندہ فرض غسل کرے گا تو کیا اس چھالے کے اوپر سے ہی پانی بہانے سے غسل کا فرض ادا ہو جائے گا اور جب بندہ وضو کرے گا تو کیا اس چھالے کے اوپر سے ہی پانی بہا لینے سے اس کا وضو ہو جائے گا یا اس چھالے کو پھوڑنا ضروری ہے؟