
کیا سودی رقم ذاتی استعمال میں لا سکتے ہیں؟
سوال: کیا سود میں حاصل ہونے والی رقم ہم کھانے پینے کی اشیا میں خرچ کرنے کے علاوہ کسی اور چیز میں خرچ سکتے ہیں ؟ جیسے بجلی و پانی کا بل،گھر میں استعمال ہونے والی اشیا ، گاڑی کے لئے پیٹرول ، گھر کا ٹیکس ، گھر میں گیزر وغیرہ لگوانے جیسے کاموں میں یہ رقم لگا سکتے ہیں؟
گھر والوں کا خود ہی صدقہ کا گوشت کھانا
سوال: کیا صدقہ کا گوشت خود گھر والے کھا سکتے ہیں؟
مسجد سے پانی بھر کر لے جانا یا اپنا سامان مسجد کے پانی سے دھونا
سوال: بعض لوگ اپنے گھر دکان وغیرہ کے لئے مسجد سے بڑی بڑی بوتلیں بھر کر لے جاتے ہیں اور بعض لوگ اپنا کچھ سامان لاکر مسجد کے پانی سے دھوتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے؟
گھر میں کٹ کر آنے والی پتنگ کسی کو دینا کیسا؟
سوال: گھروں میں جوپتنگ کٹ کر آجاتی ہیں، کیا وہ کسی بچے کو دے سکتے ہیں؟
کیا گھر میں آنے والی بلی کو کچھ کھانا دینے پر ثواب ملے گا؟
سوال: کسی کے گھر بلی آئے اور وہ اس کو کھانے کے لئے کچھ دے، تو کیا اس پر ثواب حاصل ہوگا اور کیا ہر بار کھلانے میں ثواب کی نیت ضروری ہوگی؟
انگوٹھی کے حمل پر اثرات سے متعلق تفصیل
سوال: کیا گھر میں کسی کے ہاتھ میں انگوٹھی ہونے سے حمل پہ کچھ اثر ہوتا ہے؟ گھر والے سب کو منع کر رہے ہیں کہ کوئی بھی چاندی کی یا کسی اور دھات کی انگوٹھی نہ پہنے کہ اس سے حمل میں نقصان ہوگا۔ اس کی کیا حقیقت ہے؟
مرد اپنی ساری کمائی عورت کے حوالے کردیتا ہو تو قربانی کس پر لازم ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے یہاں مرد جو کماتاہے اور جتنا پیسہ ملتا ہے، وہ سارا گھر خرچ کے لیے اپنی زوجہ کو دے دیتا ہے، تو مجھے یہ پوچھنا ہے کہ پھر قربانی کس کے نام سے ہوگی؟ مرد کے نام سے یا اس کی زوجہ کے؟ کیوں کہ سارا پیسہ تو بیوی کے پاس ہے تو مالک نصاب کون ہوگا؟ مہربانی فرمائے جلد جواب عنایت فرمائیں اور شکریہ کا موقع دیں۔
بنیان پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
جواب: گھر کے کام کاج والے کپڑوں میں جنہیں گھر میں پہنتا ہے یا نوکری و ملازمت کے کپڑوں میں نماز مکروہ ہے، اگر ان کے علاوہ دوسرے کپڑےاس کے پاس موجود ہوں۔ اس ...
ایک نماز کے بعد اپنے لئے اور دوسری نماز کے بعد اپنے گھر والوں کے لئے دعا کرنا
سوال: میں روزانہ صبح کی نماز کے بعد دعا میں صرف اپنے لیے دعا کرتا ہوں اور ظہر کی نماز کے بعد صرف اپنے گھر والوں کے لیے دعا کرتا ہوں۔ کیا اس طرح دعا کرنا ٹھیک ہے؟
جانوروں اور پرندوں کی حفاظت کے لئے کتا رکھنا
سوال: ہم نے اپنے گھر کے پیچھے جانور وغیرہ مثلاً بکرے، بطخیں رکھی ہیں اور ان کی حفاظت کے لیے ایک کتا بھی ہے۔ رات کو جانور پنجروں میں بند ہوتے ہیں تو کتے کو ان کے پاس چھوڑ دیتے ہیں۔ دن میں کتے کو اپنی چھت پر رکھتے ہیں۔ (چھت سے بھی وہ نیچے دیکھتا ہے اور تھوڑا دھیان رکھتا ہے۔) اگر اسے دن میں دوسرے جانوروں کے ساتھ رکھیں، تو کتا ان سے لڑتا ہے، ان کے پیچھے بھاگتا ہے، تنگ کرتا ہے۔ یہ بتا دیجیے کہ اس طرح کتا رکھ سکتے ہیں؟ اور اگر ہم اس کتے کے ساتھ کھیلیں اور کبھی اسے پارک سیر کےلیے لے جائیں تو ٹھیک ہے؟ پہلے ہم کتے کو پارک میں صبح سیر کے لیے نہیں لے کر جاتے تھے تو وہ موٹا اور سست ہوگیا تھا۔