
مجیب: ابوالفیضان مولانا عرفان احمد
عطاری
فتوی نمبر:WAT-2400
تاریخ اجراء: 13رجب المرجب1445 ھ/25جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرے بیٹے کا نام عریش ہارون
ہے ، اس کا مطلب بتا دیں اور کیا
یہ ٹھیک ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عریش کا معنیٰ
: ہرسایہ دارچیز،خیمہ ، سائبان ، وغیرہ۔
قاموس الوحید میں ہے”العریش:ہر سایہ دار چیز جیسے شامیانہ،چھپر،سائبان،شیڈ۔"(قاموس الوحید،ص 1015، ادارہ
اسلامیات،لاہور)
اور ہارون ، اللہ پاک کے ایک نبی علیہ السلام کا نام ہے۔ یہ نام رکھنا جائز ہے ، البتہ بہتر ہے کہ
اگرلڑکاپیداہوتو اس کا نام انبیائے کرام علیہم الصلوة والسلام ،
صحابہ کرام و تابعین و بزرگانِ دین رضوان اللہ
علیہم اجمعین کے اسمائے طیبہ پر اور لڑکی پیدا ہو ،تو ازواجِ
مطہرات و نیک خواتین کے ناموں
پر رکھا جائے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم