
فتوی نمبر:WAT-147
تاریخ اجراء:02ربیع الاول 1443ھ/09اکتوبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
سعدیہ یا مریم میں سے لڑکی کا نام کون سا رکھنا
زیادہ بہتر ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
دونوں
نام برکت والے اور بہتر ہیں ۔دونوں نسبتوں و الے نام ہیں
کہ سعدیہ نام میں حضرت حلیمہ سعدیہ
،حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی
دائی کے نام کی نسبت اور مریم نام میں حضرت
عیسی علی نبیناوعلیہ الصلوۃ والسلام کی
والدہ ما جدہ جناب مریم رضی اللہ تعالی عنہا
کے نام کی نسبت ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم