سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کا انتقال کس عمر میں ہوا؟

حضرت سیدتنا فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کی وصال کے وقت عمر مبارک

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

حضرت سیدتنا فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کی وصال کے وقت عمر مبارک کتنی تھی؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

خاتون جنت حضرت سیدتنا فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالی عنہا کی وصال کے وقت عمر مبارک کے متعلق مختلف اقوال ہیں: ایک قول کے مطابق اس وقت آپ رضی اللہ تعالی عنہا کی عمر مبارک انتیس (29) سال تھی اور دوسرے قول کے مطابق تیس (30) سال تھی۔

چنانچہ ارشاد الساری میں ہے

و توفيت بعد موته صلى الله عليه وسلم بستة أشهر، و قيل بثمانية أشهر، و قيل بمائة يوم، و قيل بسبعين، و الأول أشهر، و كانت وفاتها ليلة الثلاثاء لثلاث خلون من شهر رمضان سنة إحدى عشرة وهي ابنة تسع وعشرين سنة. قاله المدائني، وقيل ابنة ثلاثين

ترجمہ: حضرت سیدتنا فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کی وفات، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے چھ ماہ بعد ہوئی، ایک قول ہے آٹھ ماہ کےبعد، ایک قول ہے سو دن کے بعد، اور ایک قول ہے ستر دن کے بعد۔ مگر پہلا قول (یعنی چھ ماہ والا) زیادہ مشہور ہے۔ ان کی وفات منگل کی رات، رمضان کی تین راتیں گزرنے کے بعد، سن 11 ہجری میں ہوئی، اور اس وقت ان کی عمر مبارک انتیس (29) برس تھی، جیسا کہ مدائنی نے کہا ہے، اور ایک قول یہ بھی ہے کہ وہ تیس (30) برس کی تھیں۔ (ارشاد الساری، جلد 06، صفحہ 141، مطبوعہ: مصر)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد شفیق عطاری مدنی

فتویٰ نمبر: WAT-4066

تاریخ اجراء: 02 صفر المظفر 1447ھ/ 28 جولائی 2025ء