
مجیب: مولانا احمد سلیم عطاری
مدنی
فتوی نمبر:
WAT-2283
تاریخ اجراء: 06جمادی الثانی1445 ھ/20دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
انبیاء کرام علیھم الصلوۃ و السلام کے بارے میں جو فلمیں بنائی جاتی ہیں،
اگرچہ وہ کسی بھی نبی کے
بارے میں ہوں ، ان کا بنانا
بھی حرام اور ان کا دیکھنا بھی حرام ہے کہ ان فلموں میں کفار و فساق کو نبی
و صحابی و فرشتہ بنا کے دکھایا جاتا ہے، بے پردگی ہوتی
ہے،بعض من گھڑت باتیں ہوتی ہیں اوربہت دفعہ ایسابھی
ہوتاہے کہ ان کی بعض باتیں عقائد شرع کے خلاف ہوتی
ہیں ۔ الغرض ایسی فلمیں بے شمار گناہوں کا مجموعہ
ہوتی ہیں، جن سے بچنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم