
مجیب:ابو شاھد مولانا محمد ماجد علی مدنی
فتوی نمبر:WAT-3396
تاریخ اجراء: 24جمادی الاخریٰ 1446ھ/27دسمبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کچھ لوگ بد نگاہی کرتے ہیں تو توبہ کرلیتے ہیں لیکن پھر کچھ دنوں کے بعد بد نگاہی شروع کر دیتے ہیں اور توبہ توڑ دیتے ہیں ، آپ بتادیں کہ وہ کیسے بد نگاہی کرناچھوڑیں اور توبہ پر استقامت اختیار کریں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
دعامومن کاہتھیارہے ،اللہ تعالی سے سچے دل کے ساتھ گڑگڑاکرتوبہ پراستقامت کی دعاکریں،نیزجن اسباب کی وجہ سے بدنگاہی مبتلاہوتے ہیں ،ان اسباب سے فوراپیچھاچھڑائیں ،مثلابدنگاہی وغیرہ گناہوں کاشکارہونے والے لوگوں کی صحبت سے کنارہ کشی کریں ،فلموں ، ڈراموں ،گانوں باجوں وغیرہ سےپیچھاچھڑائیں وغیرہ۔
نیزایسی جگہوں پرنہ جائیں جہاں بدنگاہی ہوتی ہے ،بدنگاہی سے متعلق آنے والی وعیدوں کا مطالعہ کریں، اورتوبہ کرنے والوں اوراس پراستقامت پانے والوں کے بارے میں واردہونے والے فضائل کامطالعہ کریں ،نیکوں کی صحبت اختیارکریں ۔
نیزیہ سوچیں کہ اگرکوئی میری بہن یاماں یابیوی وغیرہ کے ساتھ یہی عمل کرے تومجھے ہرگزپسندنہیں آئے گا،تواسی طرح جس کی ماں ،بہن یابیوی وغیرہ کے ساتھ میں یہ کام کروں گا ،اسے بھی یہ پسندنہیں آئے گا،لہذااسے چھوڑدیاجائے کہ کامل مومن وہ ہے جواپنے لیے پسندکرے وہی دوسروں کے لیے پسندکرے ۔
نیزگناہ کے فورابعدتوبہ کرکےکوئی نیکی کرلینی چاہیے کہ اس کی برکت سے گناہ بھی مٹے گااور یہ عمل شیطان پربھاری بھی ہوگا اور ہوسکتا ہے کہ شیطان پھرگناہ کی طرف راغب ہی نہ کرے کہ ایسے تویہ توبہ اورنیکی کرکےمجھے ذلیل کرے گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم