
مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-421
تاریخ اجراء: 18محرم الحرام1443 ھ/17اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا مردوں کوایک بار ایصال ثواب کرنے کے بعد ان کو
بار بار ثواب ملتا رہتاہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
میت کو ایصال
ثواب کی گئی نیکی اگر صدقہ جاریہ کی صورت
میں نہیں ہے تو اس کا ثواب ایک بار پہنچانے سے بار بار
نہیں پہنچتا البتہ اگر وہ نیکی صدقہ جاریہ کی صورت
میں ہو مثلامسلمانوں کے لیے کنواں کھدوا کر اس
نیکی کاثواب کسی میت کوپہنچایاتوجب تک اس
کنویں سے پانی پیاجاتارہے گااس کا ثواب میت کوپہنچتارہے
گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم