
مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-324
تاریخ اجراء:08ذیقعدۃالحرام
1443 ھ/08جون 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میت کو غسل دینے میں جو ٹب
اور مگ استعمال ہوتے ہیں کیا ان کو بعد میں گھریلو
استعمال میں لایا جا سکتا ہے یعنی کپڑے دھونے اور دیگر
استعمال میں برائے مہربانی رہنمائی فرما دیجئے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
میت کے غسل میں استعمال ہونےوالے ٹب یامگ وغیرہ
کو گھرکے دیگرکام کاج میں استعمال کرنے کی شرعاًکوئی
ممانعت نہیں ، لہٰذا استعمال کرسکتے ہیں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم