
مجیب:مفتی محمد ہاشم خان عطاری
تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضانِ مدینہ مارچ 2025
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی مسلمان میت کی صرف ہڈیاں ملیں اورجسم پر گوشت نہ ہو تو اس کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی یا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مذکورہ صورت میں صرف ہڈیوں پرنمازِجنازہ ادانہیں کی جائے گی، کیونکہ شریعتِ مطہرہ کے قوانین کی رو سے جنازہ کی ادائیگی میں شرط ہے، کہ میت کاپورابدن یابدن کااکثرحصہ یا نصف مع سر کے موجود ہو، اور بدن، گوشت، پوست اور ہڈیوں کے مجموعے کانام ہے، صرف ہڈیوں کو بدن نہیں کہا جاتا، لہٰذا اس صورت میں نمازِجنازہ ادانہیں کرسکتے ،ان ہڈیوں کوکسی پاک کپڑے میں لپیٹ کردفن کردیاجائے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم