
مجیب: ابوالفیضان عرفان احمدمدنی
فتوی نمبر: WAT-933
تاریخ اجراء: 30ذوالحجۃالحرام1443
ھ/30جولائی2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیانمازِجنازہ کی صفوں کے درمیان
اتنا فاصلہ ضروری ہے کہ جتنا نمازپنجگانہ والی صفوں کے درمیان
فاصلہ ہوتا ہے ، ہمارے ہاں جنازے کی
صفوں میں صرف اتنا فاصلہ ہوتا ہے کہ آدمی کھڑا ہو سکتا ہے ، رہنمائی فرما دیں ۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نمازِ جنازہ کی صفوں کے درمیان
اتنافاصلہ رکھنا جتنا رکوع و سجود والی نماز میں
فاصلہ کیا جاتا ہے ، ایسا ضروری نہیں ، کیونکہ رکوع
و سجود والی نماز میں تو اس
لیے مخصوص فاصلہ کیا جاتا ہے تا کہ نمازی آسانی سے رکوع
اور سجدہ کر سکے اور جنازے میں رکوع
وسجودنہیں ہوتے ، لہٰذا اگر
اتنا فاصلہ نہیں کیا گیا اور قریب قریب
صفیں بنا کر نمازِ جنازہ ادا کر
لیا گیا ،تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم