
فتوی نمبر:WAT-391
تاریخ اجراء:26جُمادَی الاُولٰی 1443ھ/31دسمبر 2021
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
تہجد کی نماز جماعت کے ساتھ اد اکی اور امام نے بلند آواز سے قراءت نہ کی توواجب ترک ہوا کہ رات کے نوافل میں جماعت کے ساتھ ادا کرنے کی صورت میں جہر ی قراءت واجب ہے۔ اگر بھول کر ایسا ہو گیا تھا تو سجدہ سہو کر لینے سے نماز درست ہو جائے گی اور اگر سجدہ سہو نہ کیا یا قصداً آہستہ قراءت کی تو نماز مکروہ تحریمی اور واجب الاعادہ ہو گی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری