دلہن کا سٹیٹس پر بغیر حجاب والی تصویر لگانا

دلہن کا سٹیٹس پر اپنی بغیر حجاب والی تصویر لگانا

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا دلہن سٹیٹس پر بغیر حجاب کے اپنی تصویر لگا سکتی ہے؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

دلہن یا کسی عورت کا یوں سٹیٹس پر اپنی بے حجاب تصویر لگادینا کہ جسے غیر محرم دیکھیں، شرعا ممنوع ہے۔

رد المحتار میں ہے

"تمنع من الكشف لخوف أن يرى الرجال وجهها فتقع الفتنة لأنه مع الكشف قد يقع النظر إليها بشهوة"

ترجمہ: عورت کو چہرہ کھولنے سے منع کیا جائے گا، اس خوف کی وجہ سے کہ مرد اس کے چہرے کو دیکھیں اور فتنے میں پڑ جائیں، کیونکہ چہرہ کھلا ہونے کے ساتھ کبھی اس پر شہوت کے ساتھ نظر پڑ جائے گی۔ (رد المحتار، جلد 1، صفحہ 406، دار الفکر، بیروت)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی

فتویٰ نمبر: WAT-3861

تاریخ اجراء: 25 ذو القعدۃ الحرام 1446 ھ / 23 مئی 2025 ء