logo logo
AI Search

غلطی سے قرآن پاک گر نے پر کفارے کا حکم

غلطی سے ہاتھ سے قرآن پاک چھوٹ کر گرگیا، تواب اس کا کیا کفاره ادا کرنا ہوگا؟

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

غلطی سے ہاتھ سے قرآن پاک چھوٹ کر گرگیا، تواب اس کا کیا کفاره ادا کرنا ہوگا؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

قرآن پاک کو پکڑا جائے، تو احتیاط کے ساتھ پکڑا جائے تاکہ زمین پر نہ گرے، البتہ اگر پھر بھی غلطی سے ہاتھ سے چھوٹ کر گرجائے، تو بلا تاخیر فوراً اٹھالیا جائے، اس پرنہ تو کوئی گناہ ہے اور نہ ہی کوئی کفارہ ہے کہ اس امت سے اللہ تعالیٰ نے خطا کو معاف کردیا ہے۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

فتویٰ نمبر: WAT-234

تاریخ اجراء: 05 ربیع الآخر 1443ھ / 11 نومبر 2021 ء