
حیض کی حالت میں ناخن کاٹنا
فتوی نمبر: WAT-19
تاریخ اجراء:18محرم الحرام1443ھ/27اگست2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیاحیض کی حالت میں عورت ناخن کاٹ سکتی ہے؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ
الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
جی
ہاں ! حیض کی حالت میں عورت ناخن کاٹ سکتی ہے ،اس میں
کوئی حرج نہیں بلکہ چالیس دن سے زیادہ عرصہ تک
ناخن نہ کاٹنا مکروہ وگناہ ہے،پس اگر چالیس دن پورے ہو جائیں اور حیض
کے ایام چل رہے ہوں تو اس صورت میں ناخن کاٹناضروری ہے ،چالیس
دن سے زیادہ چھوڑنے پرگناہ گارہوگی ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ
عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی
اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم