
مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-2066
تاریخ اجراء: 28 جمادی الاخریٰ 1446 ھ/31 دسمبر 2024 ء
دار الافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میں سیج اور اسٹیج سجانے کا کام کرتا ہوں، کسی جگہ شادی والے گھر میں ڈھول بج رہے ہوتے ہیں جو سیج بنانے والے کمرے میں سنائی دیتے ہیں یا شادی ہال میں جائیں، تو وہاں بھی کبھی اس طرح کی صورتحال ہوتی ہے، تو ایسی صورت میں کیا کیا جائے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
اگر آپ کا کام صرف پھولوں وغیرہ کے ذریعہ جائز چیزوں کی سجاوٹ ہی کا ہے اور سجاوٹ میں کوئی ناجائز کام بھی نہیں کرتے نیز اس کے علاوہ کوئی ناجائز کام آپ کو نہیں کرنا پڑتا تو آپ کے لئے یہ کام کرنا، جائز ہے البتہ جہاں گانے یا کوئی اور شرعی خرابی ہو تو وہاں کوشش کرکے اسے بند کروادیں اگر اختیار میں نہ ہوتو دل میں برا جانیں۔ کام پورا ہوتے ہی وہاں سے ہٹ جائیں، اس میں دلچسپی لینے یا گنگنانے یا کام ختم ہوجانے کے بعد بلاوجہ ٹھہرنے کی اجازت نہیں۔
مفید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر موجود فتوے کا مطالعہ فرمائیں:
https://daruliftaahlesunnat.net/fatawa_tasheer/ur/1461
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم