بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
نیک شخص کے نام کے ساتھ "رحمۃ اللہ علیہ" لکھنا
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
کسی نیک مرد و عورت، جن کی شہرت ولی اللہ کے طور پر نہ ہو ، ان کی وفات کے بعد ان کے نام کے ساتھ رحمۃ اللہ علیہ لکھ سکتے ہیں؟
جواب
نیک مرد و عورت، جن کی شہرت ولی اللہ کے طور پر نہ ہو ، ان کے نام کے ساتھ رحمۃ اللہ علیہ لکھنا شرعا درست ہے ہاں یہ خیال رہے کہ وہ واقعی نیک و پرہیز گار بھی ہو ں، اگر واقعۃ وہ نیک نہ ہوں تو پھر ان کے نام کے ساتھ یہ جملہ نہ لکھاجائے کہ یہ نیک ہستیوں کے نام کے ساتھ ہی رائج ہے۔
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-520
تاریخ اجراء: 02 رجب المرجب 1443ھ/04 فروری 2022