
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
کسی نے کوئٹہ کی خوبصورتی بیان کرتے ہوئے یہ الفاظ کہے: کوئٹہ شہر کی وادی کتنی پیاری لگتی ہے، لگتا ہے قدرت نے فرصت سے بنایا ہوگا، اس طرح جملہ کہنے والے کے لئے کیا حکم ہوگا؟
جواب
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
سوال میں ذکر کردہ جملے ’’قدرت نے فرصت سے بنایا ہوگا‘‘ یونہی شعر کا مصرعہ ’’قدرت نے بنایا ہوگا فرصت سے‘‘ کفریہ جملے ہیں، جس کے کہنے والے پر توبہ و تجدیدِ ایمان اور شادی شدہ ہونے کی صورت میں تجدیدِ نکاح کرنا لازم ہے۔
کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب میں ہے: ”خُدا نے تمہارے بال بڑی فرصت سے بنائے ہیں ،یہ کلِمۂ کفر ہے۔“ (کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب، صفحہ511 ، مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-2091
تاریخ اجراء: 06 رجب المرجب 1446 ھ/ 07 جنوری 2025 ء