قرآن پاک میں کتنی اور کونسی صحابیات کا ذکر ہے؟

کیا قرآن مجید میں صحابیات کا ذکر موجود ہے؟

دار الافتاء اہلسنت(دعوت اسلامی)

سوال

قرآن پاک میں کتنی اور کون سی صحابیات کا ذکر آیا ہے؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

قرآنِ مجید میں صحابہ کرام  علیہم الرضوان میں سے صرف حضرتِ زید رضی اللہ عنہ کانام  صراحتا مذکور ہوا ہے، ان  کے علاوہ کسی بھی صحابی یاصحابیہ کا  نام صراحتاًمذکورنہیں ہوا،البتہ! حضورنبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم کی ازواجِ مطہرات، شہزادیوں  اوردیگر صحابیات وایمان والی خواتین رضی اللہ تعالی عنہن کاذکر قرآن پاک میں بغیرنام کے موجودہے۔

چنانچہ قرآنِ مجید میں ارشادخداوندی ہے:

"یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ وَ بَنٰتِكَ وَ نِسَآءِ الْمُؤْمِنِیْنَ یُدْنِیْنَ عَلَیْهِنَّ مِنْ جَلَابِیْبِهِنَّؕ-"

ترجمۂ کنز العرفان: اے نبی! اپنی بیویوں اور اپنی صاحبزادیو ں اور مسلمانوں کی عورتوں سے فرمادو کہ اپنی چادروں کاایک حصہ اپنے او پر ڈالے رکھیں۔ (سورۃ الاحزاب، آیت 59)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: ابو الفیضان مولانا عرفان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-3795

تاریخ اجراء: 05 ذو القعدۃ الحرام 1446 ھ/ 03 مئی 2025 ء