ادھار کی چیز پر نیاز کرنے کا شرعی حکم

چیز ادھار لے کر اس پر نیاز کرنا کیسا؟

مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-2068

تاریخ اجراء: 20 جمادی الاخریٰ 1446 ھ/23 دسمبر 2024 ء

دار الافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا ادھا چیز پر نیاز کر سکتےہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

   کسی دکاندار سے ادھار لی ہوئی چیز پر بھی فاتحہ پڑھنا جائز ہے، البتہ گنجائش نہ ہونے کی صورت میں دکان سے ادھار چیز لے کر اسے بطور لنگر لوگوں کو کھلانے سے بچا جائے، کیونکہ بعض لوگ یوں لنگر تو کھلا دیتے ہیں اور پھر قرض ادا نہ کرنے کی وجہ سے منہ چھپاتے ہیں، البتہ تھوڑا بہت قرض لیناجبکہ  قرض  کی ادائیگی کے اسباب بھی ہوں اور قرض ادا کرنے کا ذہن بھی ہو تو قرض لے کر نیاز کرنا جائز ہے گناہ نہیں۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم