logo logo
AI Search

جمعہ کے دن استغفار سے متعلق حدیث

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جمعہ کے دن استغفار سے متعلق ایک حدیث

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

میرا سوال یہ ہےکہ کیا اس طرح کی کوئی روایت موجود ہے جس میں جمعہ کے دن استغفار کرنے سے گناہ معاف ہونے کا ذکرہو؟

جواب

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”من قال قبل صلاة الغداة يوم الجمعة ثلاث مرار استغفر الله الذي لا إله إلا هو وأتوب إليه غفرت ذنوبه وإن كانت أكثر من زبد البحر “ یعنی جو شخص جمعہ کے دن فجر کی نماز سے پہلےتین مرتبہ ’’استغفر اللہ الذی لاالہ الا ھو و اتوب الیہ“ پڑھے اُس کے (صغیرہ) گناہ بخش دیئے جائیں گے اگرچہ سمندر کے جھاگ سے زیادہ ہوں۔ (معجم الاوسط، جلد:5، صفحہ:392، حدیث:7717)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی

فتویٰ نمبر: Web-2531

تاریخ اجرا: 19ربیع الآخر1447ھ/13 اکتوبر2025ء