logo logo
AI Search

رزق میں برکت کے لیے تسبیحِ ملائکہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

رزق میں برکت کے لئے تسبیحِ ملائکہ کے درست الفاظ کیا ہیں؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

رزق میں برکت کے لئے تسبیحِ ملائکہ کے صحیح الفاظ کیا ہیں؟

جواب

ملائکہ کی تسبیحات میں سے رزق کی برکت کے متعلق جس روایت میں تسبیح ارشاد فرمائی گئی ہے، وہ روایت درج ذیل ہے:

المواہب اللدنیہ میں حضرت ابنِ عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ بارگاہِ رسالت میں ایک شخص نے (رزق کی تنگی کے پیشِ نظر)عرض کی کہ دنیا نے مجھ سے پیٹھ پھیر لی ، تو نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:”فأين أنت من صلاة الملائكة وتسبيح الخلائق وبه يرزقون، قل عند طلوع الفجر: سبحان الله وبحمده، سبحان الله العظيم، استغفر الله مائة مرة تأتيك الدنيا صاغرة» فولى الرجل فمكث ثم عاد فقال: يا رسول الله لقد أقبلت على الدنيا فما أدرى أين أضعها “ یعنی تم ملائکہ کی ثنا اور خلائق کی تسبیح سے کہاں پوشیدہ ہو ،اس کے ذریعہ روزی دی جاتی ہے ۔ طلوعِ فجر کے وقت سو بار یہ تسبیح کہو: سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيمِ، أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ“، ، دنیا تمہارے پاس ذلیل ہوکر آئے گی ، تو وہ شخص چلا گیا، کچھ دن بعد واپس لوٹا ، تو عرض کی:یا رسول اللہ! دنیا میرے پاس اس کثرت سے آئی کہ میں حیراں ہوں کہ اس کو کہاں رکھوں۔“

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتویٰ نمبر: Web-2530

تاریخ اجرا: 21ربیع الاول1447ھ/15ستمبر2025ء