logo logo
AI Search

جس شخص پر غسل فرض ہو، قرآن سننا کیسا؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جس پر غسل فرض ہو، اس کا قرآن سننا کیسا؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

جس شخص پر غسل فرض ہو کیا وہ قرآنِ پاک سن سکتا ہے؟

جواب

جس پر غسل فرض ہو اس کے لئے قرآن پاک پڑھنا اور چھونا حرام ہے لیکن وہ قرآن پاک کی تلاوت سن سکتا ہے۔ البتہ جس قدر جلد ہوسکے غسل کرکے پاک ہوجائے۔

صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: ” جس پر غسل واجب ہے اسے چاہیے کہ نہانے میں تاخیر نہ کرے۔ حدیث میں ہے جس گھر میں جنب ہو اس میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے اور اگر اتنی دیر کر چکا کہ نماز کا آخر وقت آگیا تو اب فوراً نہانا فرض ہے، اب تاخیر کرےگا گنہگار ہو گا۔“ (بہارِشریعت، جلد 1، صفحہ 325، مکتبۃ المدینہ)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی

فتویٰ نمبر: Web-2390

تاریخ اجرا: 20صفرالمظفر1447ھ/15اگست2025ء