وضو میں بازو دھونے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وضو میں بازو کس طرح دھوئے جائیں؟
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
اگر کوئی شخص وضو میں کہنیوں سمیت ہاتھ دھوتے ہوئے یوں کرے کہ کہنی سے پانی بہائے اور آخر میں انگلیاں دھوئے ، تو کیا اس میں کوئی گناہ ہے؟
جواب
وضو میں ہاتھ دھوتے ہوئے انگلیوں سے شروع کرنا مستحب ہے، اگر کسی نے انگلیوں سے شروع کرنے کے بجائے کہنی کی طرف سے پانی بہانا شروع کیا ،تو اس سے بھی وضو ہوجائے گا اور وہ گناہگار بھی نہیں ہوگا البتہ ایک مستحب عمل کا ترک ضرور ہے۔
بہار شریعت میں وضو کے مستحبات کے بیان میں ہے:”ہاتھ پاؤں دھونے میں انگلیوں سے شروع کرنا۔“(بہار شریعت، جلد1، صفحہ298، مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا رضا محمد مدنی
فتویٰ نمبر: Web-2572
تاریخ اجرا: 06جمادی الاولٰی1447ھ / 29 اکتوبر 2025ء