logo logo
AI Search

کیا حقہ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

کیا حقہ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا حقہ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

حقہ پینے سے وضو نہیں ٹوٹتا؛ کیونکہ وضو، جسم سے نکلنے والی چیزوں سے ٹوٹتا ہے، جبکہ حقہ تو جسم میں داخل ہونے والی چیز ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے: قال النبي صلى اللہ عليه وسلم: الفطر مما يدخل، و الوضوء مما يخرج یعنی: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: روزہ اُن چیزوں سے ٹوٹتا ہے جو (جسم کے اندر) داخل ہوں، اور وضو اُن چیزوں سے ٹوٹتا ہے جو (جسم سے) خارج ہوں۔ (بدائع الصنائع، کتاب الصوم، فصل ارکان الصوم، ج 02، ص 242، مطبوعہ کوئٹہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-4908
تاریخ اجراء: 05 ذو القعدۃ الحرام 1447ھ / 23 اپریل 2026ء