logo logo
AI Search

نامحرم عورت کا ستر دیکھنے پر غسل واجب ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نامحرم عورت کا ستر دیکھ لینے سے کیا اس عورت پر غسل واجب ہوگا؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

اگر مرد کسی نامحرم عورت کا ستر دیکھ لے، تو کیا اس عورت پر غسل واجب ہو جائے گا؟

جواب

نامحرم عورت کے ستر کی طرف بلا اجازت شرعی دیکھنا حرام و گناہ ہے لیکن اس سے اس عورت پر غسل واجب نہیں ہوتا اور نہ ہی دیکھنے والے مرد پر غسل واجب ہوتا ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-2373
تاریخ اجراء: 09 صفر المظفر1447ھ / 04 اگست2025ء