logo logo
AI Search

کیمیکل سے ناپاک کپڑا پاک کرنا کیسا؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ناپاک کپڑے کو پانی کے علاوہ کسی کیمیکل سے پاک کرنا کیسا؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

اگر کپڑے پر نجاست لگ گئی اور اسے پانی سے نہیں دھویا بلکہ آج کل جو مختلف کیمیکلز آرہے ہیں ان سے صاف کیا اور نجاست کا اثر بھی ختم ہو گیا تو کیا کپڑا پاک ہو جائے گا

جواب

اگر کپڑے کو پانی کے علاوہ کسی بھی بہنےو الی چیز سے صاف کیا جو نجاست کا اثر بالکل ختم کردے، تو اس سے بھی پاکی حاصل ہوجائے گی۔

بہار شریعت میں ہے:’’ جو چیزیں بذا تہٖ نجس نہیں بلکہ کسی نَجاست کے لگنے سے ناپاک ہوئیں، ان کے پاک کرنے کے مختلف طریقے ہیں پانی اور ہر رقیق بہنے والی چیز سے (جس سے نَجاست دور ہو جائے) دھو کر نجس چیز کو پاک کر سکتے ہیں، مثلاً سرکہ اور گلاب کہ ان سے نَجاست کو دور کر سکتے ہیں تو بدن یا کپڑا ان سے دھو کر پاک کر سکتے ہیں۔

(البتہ) بغیر ضرورت گلاب اور سرکہ وغیرہ سے پاک کرنا، ناجائز ہے کہ فضول خرچی ہے۔ ‘‘(بہار شریعت، حصہ2، صفحہ 397، مکتبۃ المدینہ کراچی)

واللہ اعلم و رسولہ اعلم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم

مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتویٰ نمبر: Web-2380

تاریخ اجرا: 07صفرالمظفر1447ھ/02اگست2025ء