
مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-2017
تاریخ اجراء:30جمادی الاولٰی1446ھ/03دسمبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اللہ پاک کے لئے نگہبان کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نگہبان کا معنی ہے حفاظت کرنے والا ، اللہ تعالیٰ کے لئے نگہبان کا لفظ استعمال کرنے میں حرج نہیں ۔
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :”فَاللّٰهُ خَیْرٌ حٰفِظًا ۪- وَّ هُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ“ترجمہ کنز الایمان :تو اللہ سب سے بہتر نگہبان اور وہ ہر مہربان سے بڑھ کر مہربان۔(سورہ یوسف، آیت 64)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم