عینا نام کا مطلب اورعینا نام رکھنا کیسا
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
عینا نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
عینا نام کے معنی کیا ہیں، اس کا درست تلفظ کیا ہے؟ اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟ کیا کسی نیک خاتون کا نام بھی گزرا ہے؟
جواب
عَینَاء کا درست تلفظ ع پر زبر ہے اور آخر میںء بھی ہے، اس کا معنی ہے خوب صورت بڑی آنکھ والی۔ کسی نیک خاتون کا یہ نام ہونا ہمارے علم میں نہیں، یہ نام رکھنا جائز ہے البتہ بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام نیک خواتین، مثلاً اُمّہات المؤمنین، صحابیات وغیرہا اللہ پاک کی نیک بندیوں کے ناموں پررکھا جائے، کیونکہ حدیث پاک میں اچھے نام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے، چنانچہ حضرت سیِّدُنا ابودَرداء رضی اللہ عنہ سے مَروی ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:
انکم تدعون یوم القیامۃ باسماءکم و اسماء اباءکم فاحسنوا اسماء کم
یعنی قیامت کے دن تم اپنے اور اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤ گے، لہٰذا اپنے اچھے نام رکھا کرو۔ (سنن ابو داوٗد، جلد 2، صفحہ 33، مطبوعہ: لاھور)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-1937
تاریخ اجراء: 03ربیع الآخر1446ھ/07اکتوبر2024ء