دارالافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
ارزان نام کا معنی بتا دیں اور یہ نام رکھنا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ارزان کا معنی عربی لغت میں ہے: ”پانی اکٹھا ہونے کی جگہ “ اور فارسی لغت میں اس لفظ کا معنی ہے: ”سستا “۔ سلف صالحین سے یہ نام منقول نہیں ہے۔ اس کے بجائے آپ اپنے بیٹے کا نام ”محمد“ رکھ لیں کہ حدیث پاک میں ”محمد“ نام رکھنے والے اور جس کا نام ”محمد“ رکھا گیا ،ان دونوں کے لئے جنت کی بشارت آئی ہے اور پکارنے کے لئے انبياء كرام علیہم الصلوۃ والسلام ،صحابہ عظام علیہم الرضوان اورنيك لوگوں كے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کر لیں ۔
ارزان یہ رزن کی جمع ہے، اس کا معنی بیا ن کرتے ہوئے المنجد میں لکھا:
”الرَزن والرِزن :ج رُزُن و رِزَان و اَرزَان: المکان المرتفع فیہ طمانینۃ تمسک الماء“
ترجمہ: الرَزن والرِزن :اس کی جمع رُزُن اور رِزَان اور اَرزَان، آتی ہے: وہ بلند جگہ جہاں پانی جمع ہوتا ہے۔(المنجد فی اللغۃ،صفحہ 258)
فیزور اللغات فارسی-اردو میں ارزان کا معنی لکھا ہے:”ارزان:سستا“(فیروز اللغات فارسی-اردو،صفحہ 38،فیروز سنز لمیٹڈ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب:ابو شاھد مولانا محمد ماجد علی مدنی
فتوی نمبر:Web-2245
تاریخ اجراء:23شوال المکرم1446ھ/22اپریل2025ء