مجیب:مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3426
تاریخ اجراء: 29جمادی الاخریٰ 1446ھ/01جنوری2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
عزوہ نام کا مطلب کیا ہے اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
"عزوہ " کامعنٰی ہے: "صبر،نسبت،فریادوغیرہ"بچی کایہ نام رکھاجاسکتاہے ،البتہ !بہتر یہ ہے کہ بچی کے لیے ازواجِ مطہرات، دیگر صحابیات یا تابعیات کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے،اس سے امیدہے کہ ان اچھوں کی برکت بچی کے شامل ہو۔
المنجد میں ہے”عزا یعزو عَزواً :نسبت کرنا،صبر کرنا۔۔۔العِزوۃ:انتساب،صبر۔(المنجد،ص 558،خزینہ علم وادب،لاہور)
القاموس الوحید میں ہے”العِزوۃ:انتساب،نسبت،فریاد،مدد کے لئے پکار۔(القاموس الوحید،ص 1079،ادارہ اسلامیات،لاہور)
الفردوس بماثور الخطاب میں ہے”تسموا بخياركم “ ترجمہ: اچھوں کے نام پر نام رکھو ۔(الفردوس بماثور الخطاب، جلد2، صفحہ58، حدیث2328، دار الكتب العلمية ، بيروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا