Bache Ka Naam Qaqa Rakhna

 

بچے کا نام قعقاع رکھنا

مجیب:ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری

فتوی نمبر:WAT-3423

تاریخ اجراء: 29جمادی الاخریٰ 1446ھ/01جنوری2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ایک صحابی رسول کا نام قعقاع ہے،کیا ان کے نام پر بچے کا نام "قعقاع"رکھا جا سکتا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بلاشبہ بچے کا نام "قعقاع"رکھا جا سکتا ہے بلکہ یہ بہترناموں میں سے ہے کیونکہ حدیث مبارکہ میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے،اور امید ہے کہ ان کی برکت بچے کے شاملِ حال ہو۔

   الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ میں ہے” القعقاع بن أبي حدرد الأسلمي قال البخاريّ: له صحبة“ترجمہ:قعقاع بن ابی حدرد الاسلمی کے بارے میں امام بخاری نے فرمایا:صحابی ہیں۔(الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ،ج 5،ص 342،دار الكتب العلمية ، بيروت)

   الفردوس بماثور الخطاب میں ہے:”تسموا بخياركم “ ترجمہ: اچھوں کے نام پر نام رکھو ۔(الفردوس بماثور الخطاب، جلد2، صفحہ58، حدیث2328، دار الكتب العلمية ، بيروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم