Bachi ka Naam Yasmeen Rakhna

بچی کا نام"یاسمین"رکھنا کیسا؟

مجیب:ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری

فتوی نمبر:WAT-3435

تاریخ اجراء:07رجب المرجب1446ھ/07جنوری2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا  یاسمین نام رکھنے سے شوہر کے ساتھ جھگڑے ہوں گے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   یاسمین  کا معنی ہے:"چنبیلی کا پھول،چنبیلی کا درخت۔"ان معانی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا شرعاً جائز ہے اور یہ نام  رکھنے سے شوہر کے ساتھ جھگڑے ہونے کا نظریہ رکھنا درست نہیں، کیونکہ یہ بد شگونی ہے اور بد شگونی سے اسلام میں منع کیا گیا ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ لڑکیوں کا نام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹیوں، ازواج یا نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے، اس سے امیدہے کہ ان کی برکات بھی حاصل ہوں  گی۔

   فیروز اللغات میں ہے”یاسمن،یاسمین:چنبیلی کا پھول،چنبیلی کا درخت۔"(فیروز اللغات،ص 1465،فیروز سنز،لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم