دانیہ نام کے معنی اور بیٹی کا نام دانیہ رکھنا کیسا؟

دانیہ نام رکھنا کیسا؟

دارالافتاء اھلسنت عوت اسلامی)

سوال

دانیہ نام رکھنا کیسا؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

”دانیہ“ کا معنی ہے:قریب،نزدیک،جھکنے والی۔(القاموس الوحید، صفحہ 547،ادارہ اسلامیات لاہور)

اس اعتبار سے یہ نام رکھنا جائز ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی ازواجِ مطہرات،شہزادیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور  نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ہے۔اس سے امید  ہے کہ اچھے نام اور ان بزرگ ہستیوں  کی برکتیں نصیب ہوں۔

مختلف ناموں کے احکام و معانی جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘ کا مطالعہ فرمائیں۔یہ کتاب دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:  Web-2259

تاریخ اجراء:07ذوالقعدۃ الحرام1446ھ/05مئی2025ء