مجیب:مولانا محمد آصف عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3409
تاریخ اجراء: 28جمادی الاخریٰ 1446ھ/31دسمبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
لڑکی کا نام اِشمَل بی بی اسلامی لحاظ سے کیسا ہے نیز اسکے معنی کیا ہیں اور کیا یہ نام رکھنا درست ہے ؟ اس نام کے شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟ اس نام کی تفصیلات درکار ہیں ۔براہِ کرم مجھے اس کا جواب لازمی اور جلد دیجیے گا مجھے بہت ضرورت ہے ۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اِشمَل“ شِمل سے فعل امر کا صیغہ ہے، جس کا معنی ہے:”تو شامل ہو،توعام ہو“۔اوریہ مذکرکاصیغہ ہے لہذایہ بچی کانام نہیں رکھنا چاہیے ۔بہتریہ ہےکہ اللہ پاک کے نیک بندوں اور بندیوں کے نام پر بچے اور بچی کا نام رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اس کی ترغیب بھی ہے اوراس سے امیدہےکہ ان نیک بندوں کی برکتیں بچوں کے شامل حال ہوں گی ،ان شاء اللہ عزوجل۔
المنجد میں ہے” شمَل و شمِل شملا،و شَمَلا و شمولا: عام ہونا ،شامل ہونا ۔“(المنجد،ص 447،مطبوعہ لاہور)
حدیث مبارک میں نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "تسموا بخیارکم" یعنی اپنے اچھوں کے نام پر نام رکھو۔(مسند الفردوس للدیلمی ،جلد02، صفحہ 58،مطبوعہ بیروت)
بہار شریعت میں ہے : ”انبیائے کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے اسمائے طیبہ اور صحابہ و تابعین و بزرگان دِین کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے، امید ہے کہ ان کی برکت بچہ کے شامل حال ہو۔‘‘(بہار شریعت، جلد03، صفحہ 356، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا