
مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1926
تاریخ اجراء:21ربیع الاول1446ھ/26ستمبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
شروع میں میرا نام مُباسط تھا، لیکن سب باسط بلاتے ہیں ، معلوم یہ کرنا ہے کہ مُباسط نام کا معنی کیا ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مُباسط کا معنی ہے ” خندہ پیشانی کے ساتھ ملنے والا “ یہ نام رکھنا جائز ہے۔ اور باسط نام رکھنا بھی جائز ہے جس کامطلب ہے ” کشادگی کرنے والا “ باسط اللہ تبارک وتعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے، مگر ان ناموں میں سے نہیں ،جو اللہ تبارک و تعالی کے ساتھ خاص ہیں، لہٰذا صرف ”باسط“ نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم