
مجیب:ابو رجا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-1151
تاریخ اجراء:14ربیع الاول1444ھ/11اکتوبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
اپنے بیٹے کا نام محمد احمد رکھنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اپنے بیٹے کا نام "محمد احمد "رکھنا بہت اچھا ہے۔احادیث مبارکہ میں اس نام کے فضائل وارد ہوئے ہیں۔ذیل میں اس نام کے چند فضائل ذکر کیے گئے ہیں ۔
فرامینِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم:
(1)اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: میری عزّت و جلال کی قسم! جس کا نام تمہارے نام پر ہوگا میں اسے عذاب نہ دوں گا۔ (کشف الخفاء،ج1،ص345، حدیث: 1243 4 )
(2)روزِ قِیامت دو شخص اللہ پاک کے حُضُور کھڑے کئے جائیں گے اورانہیں جنّت میں لے جانے کا حکم ہوگا۔ وہ عَرض کریں گے: اے ہمارے رب!ہم کس عمل پر جنّت کے قابِل ہوئے؟ ہم نے تو جنّت میں جانے والا کوئی کام نہیں کیا۔ اللہ کریم ان سے فرمائے گا: میرے بندو! جنّت میں جاؤ، میں نے حَلف کیا (یعنی قسم فرمائی) ہے کہ جس کا نام احمد یا محمد ہو وہ دوزخ میں نہ جائے گا۔ (فردوس الاخبار،ج5،ص485، حدیث:8837)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم