حبیب نام کا مطلب اور محمد حبیب نام رکھنا

بچے کا نام"محمد حبیب"رکھنا

مجیب: مولانا محمد آصف عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-3762

تاریخ اجراء: 27 شوال المکرم 1446 ھ/26 اپریل 2025 ء

دار الافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   محمد حبیب نام رکھ سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

   حبیب کا معنی ہے "دوست" اس لحاظ سے  محمد حبیب نام رکھنا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔ اور بہتر یہ ہے کہ بچے کا نام فقط محمد رکھا جائے اور پکارنے کے لیے حبیب رکھ لیں، کیونکہ فضائل تنہا محمد نام رکھنے کے وارد ہوئے ہیں۔

   فیروز اللغات میں ہے "حبیب: دوست، پیارا۔" (فیروز اللغات، ص 563، فیروز سنز، لاہور)

   فتاوٰی رضویہ میں ہے ”بہتر یہ ہے کہ صرف محمد یا احمد نام رکھے ان کے ساتھ ’’جان ‘‘ وغیرہ اور کوئی لفظ نہ ملائے کہ فضائل تنہا انھیں اسمائے مبارَکہ کے وارِد ہوئے ہیں۔“ (فتاوٰی رضویہ، ج 24، ص 691، رضا فاؤنڈیشن)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم