
فتوی نمبر:WAT-3543
تاریخ اجراء: 04شعبان المعظم 1446ھ/03فروری2025ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
منیبہ کا کیا معنی ہے اور کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
منیبہ کاایک مطلب ہے "توبہ کرکے اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنے والی "۔ منیبہ نام رکھنادرست ہے۔
منیبہ کے معنی کے متعلق تفصیل :
منیبہ، الانابۃ مصدرسے واحد مؤنث اسم فاعل کا صیغہ ہے اور الانابۃ کا معنی لسان العرب میں یوں ہے” الإنابة: الرجوع إلى الله بالتوبة. وفي التنزيل العزيز: منيبين إليه“ ترجمہ: انابہ کامطلب ہے:" اللہ تعالی کی طرف توبہ کے ذریعے رجوع کرنا اور قرآن مجید میں ہے:"اس کی طرف رجوع لاتے ہوئے۔“(لسان العرب،جلد1، صفحہ 775،دار صادر - بيروت)
امام اہلسنت امام احمد رضا خاں علیہ الرحمہ نے اپنے شہرہ آفاق ترجمہ بنام ترجمہ کنز الایمان میں منیب کا ترجمہ رجوع کرنے والا کیا ہے۔ چنانچہ ارشاد خداوندی ہے:(اِنَّ اِبْرٰهِیْمَ لَحَلِیْمٌ اَوَّاهٌ مُّنِیْبٌ )ترجمہ:بےشک ابراہیم تحمُّل والا بہت آہیں کرنے والا رجوع لانے والا ہے۔( پارہ 12،سورہ ہود ،آیت 75)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا