شاہ نور نام رکھنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
شاہ نور نام رکھنا کیسا؟
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
شاہ نور نام رکھنا کیسا؟
جواب
شاہ نور نام رکھنا جائز ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ نام انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ و السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یا سلف صالحین رحمۃ اللہ علیہم کے ناموں پر ہو کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ہے۔ اس سے امید ہے کہ اچھے نام اور ان بزرگ ہستیوں کی برکتیں نصیب ہوں۔
الفردوس بماثور الخطاب میں ہے:
تسموا بخياركم
ترجمہ: اچھوں کے نام پر نام رکھو۔ (الفردوس بماثور الخطاب، جلد 2، صفحہ 58، حدیث 2329، دار الكتب العلمية، بيروت)
صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: انبیائے کرام علیہم الصلاۃ و السلام کے اسمائے طیبہ اور صحابہ و تابعین و بزرگان دِین کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے، امید ہے کہ اون کی برکت بچہ کے شاملِ حال ہو۔ (بہار شریعت، جلد 3، حصہ 15، صفحہ 356، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
مختلف ناموں کے احکام و معانی جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب نام رکھنے کے احکام کا مطالعہ فرمائیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-1972
تاریخ اجراء: 04 ربیع الآخر1446ھ / 08اکتوبر2024ء