
مجیب:مولانا محمد بلال عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3523
تاریخ اجراء:29رجب المرجب1446ھ/30جنوری 2025ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
لڑکے کاشوال نام رکھنا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
شوال کا معنی ہے:بہت بلند ہونے والا۔ "لہذا یہ نام رکھ سکتے ہیں البتہ بہتر یہ ہےکہ نام محمد رکھیں اور پکارنے کے لیے یہ نام رکھ لیں تاکہ نام محمد کی برکتیں اور فضیلتیں بھی حاصل ہو جائیں۔
قاموس میں ہے:" الشوال: بہت بلند ہونے والا(القاموس الوحید، ص900، مطبوعہ ادارہ اسلامیات، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم