زائرہ نور نام کا مطلب اور یہ نام رکھنا

زائرہ نور نام رکھنا کیسا؟

مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-2011

تاریخ اجراء:15 جمادی الاولیٰ 1446 ھ/18 نومبر 2024 ء

دار الافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   زائرہ نور نام رکھنا کیسا ہے اور اس نام کے معنی کیا ہو گے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

   یہ نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ زائرہ کا معنی ہے: کسی چیز کی زیارت کرنے والی، اسے دیکھنے والی اور نور کا مطلب ہے: روشنی۔

   البتہ بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  کی ازواجِ مطہرات،شہزادیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور  نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ہے۔ اس سے امید  ہے کہ اچھے نام اور ان بزرگ ہستیوں  کی برکتیں نصیب ہوں۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم