Naam liye Baghair Burai Karna Gheebat Hai Ya Nahi?
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
نام لئے بغیر برائی کرنا غیبت ہے یا نہیں؟
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
ہم کسی شخص کا کوئی عیب وغیرہ اس کے پیچھے بتائیں لیکن اس شخص کا نام نہ لیں تو کیا یہ غیبت ہے؟
جواب
کسی شخص کا نام لیے بغیر اس کا عیب برائی کے طور پر کسی کو بتایا جائے اور سامع (سننے والا) نہ سمجھ پائے کہ یہ کس شخص کے عیب کی بات ہو رہی ہے تو یہ غیبت نہیں ہے اور اگر سامع (سننے والا) سمجھ رہاہے کہ فلاں شخص کے عیب کی بات ہورہی ہے اگرچہ اس شخص کا نام ذکر نہ کیا جائے تو غیبت ہے۔
غیبت کی تباہ کاریاں میں ہے: نام لیے بغیر غیبت کرنا گناہ نہیں ہاں اگر نام تو نہ لیا مگر جس کو کہہ رہا ہے وہ سمجھ رہا ہے کہ کس کے بارے میں بات ہورہی ہے تو اب غیبت ہے۔ (غیبت کی تباہ کاریاں، صفحہ 232، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-3445
تاریخ اجراء: 10رجب المرجب 1446ھ / 11جنوری 2025ء