ابرہہ کون تھا اور اس کا ذکر سورۂ فیل میں کیوں آیا؟

ابرہہ کون تھا؟

مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-2057

تاریخ اجراء: 14 جمادی الاخریٰ 1446 ھ/17 دسمبر 2024 ء

دار الافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   سورۂ فیل کی تفسیر میں ابرہہ کا نام پڑھا تھا جس کے لشکر پر اللہ کا عذاب نازل ہوا تھا، معلوم یہ کرنا ہے کہ یہ کون شخص تھا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

   ابرہہ حبشہ کا بادشاہ تھا اور کافر تھا۔

   جنتی زیور میں ہے: ”ابرہہ بادشاہِ حبش کا وہ لشکر جو کعبہ ڈھانے کے ليے چڑھائی کرکے آیا تھا حضرت عبدالمطلب کی بدولت چھوٹے چھوٹے پرندے ابابیلوں کی کنکریوں سے پورا لشکر مع ہاتھیوں کے ہلاک وبرباد ہوگیااور خدا کا مقدس گھر خانہ کعبہ ایک کافر کے حملوں سے سلامت رہا۔ (جنتی زیور، صفحہ 622، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم