
مجیب:مولانا محمد بلال عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3591
تاریخ اجراء:25شعبان المعظم 1446ھ/24فروری2025ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
حدیث پاک میں ہے" اللہ پاک کو سب سے زیادہ پیارا عمل اللہ کے لیے محبت اور بغض رکھنا ہے"(مسند امام احمد8/ 68، حدیث 21361)اس میں موجود بغض سے کیامرادہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بغض کا لغوی معنی ہے:"دشمنی ،نفرت ۔"
اللہ کے لیے محبت اور بغض رکھنےسے مراد یہ ہے کہ :" کسی شخص کا کسی نیک آدمی سے صرف اُس کے ایمان و عِرفان کی وجہ سے مَحبّت کرنا نہ کہ اپنی نفسانی خواہش کے تحت محبت کرنا۔اور کافرسےاورگنہگار آدمی سے صرف اُس کے کفراورگناہ کی وجہ سے نفرت کرنانہ کہ محض ایذاء دینے کے لیے۔الغرض مخلوق کے ساتھ اس کے معاملات محض اللہ تعالی کی خاطرہوں۔"
المنجد میں ہے”بغَض و بغُض و بغِض بغاضۃ:دشمنی کرنا،نفرت کرنا۔۔۔۔البغض:نفرت دشمنی۔" (المنجد،ص 64،مطبوعہ :لاہور)
فیروز اللغات میں ہے"بغض:نفرت، دشمنی ،کینہ۔"(فیروز اللغات،ص 217،فیروز سنز،لاہور)
علّامہ عبدالرءوف مُناوی علیہ رحمۃ اللہ الکافی اِس حدیثِ پاک کی وضاحت میں لکھتے ہیں: فمن أفضل الأعمال أن يحب الرجل الرجل للإيمان والعرفان لا لحظ نفساني كإحسان وأن يكرهه للكفر والعصيان لا لإيذائه له والحاصل أن لا يكون معاملته مع الخلق إلا لله " ترجمہ:کسی شخص کا کسی نیک آدمی سے دل کی خوشی کی وجہ سے محبت نہ کرنا بلکہ اُس کے ایمان و عِرفان کی وجہ سے مَحبّت کرنا، نیز بُرے آدمی سے اُس کے کفر اورگُناہوں کی وجہ سے نفرت کرنا نہ کہ اس کوایذاء دینے کے لیے،اورحاصل یہ ہے کہ اس کا مخلو ق کے ساتھ معاملہ صرف اللہ کے لیے ہو۔(فیض القدیر،ج2،ص28، تحت الحدیث1241:،مصر، ملتقطاً)
مشہور مُفَسِّرحکیمُ الاُمَّت حضر ت مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنَّان اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں:"نمازیوں عابِدوں سے محبت اللہ کے لیے ہے، کُفّار اور فُسّاق سے نفرت اللہ کے لیے۔"(مراٰۃ المناجیح،ج6، ص601،نعیمی کتب خانہ،گجرات)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟