logo logo
AI Search

کیا بچوں کے قرآن پڑھنے سے عذاب ٹل جاتا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

بچوں کے قرآن پاک پڑھنے کی وجہ سے عذاب کا دور ہونا

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

اللہ عزوجل زمین والوں پر عذاب کرنے کا ارادہ فرماتا ہے، لیکن جب بچوں کو قرآن پاک پڑھتے سنتا ہے تو عذاب کو روک لیتا ہے۔ کیا یہ حدیث پاک ہے؟

جواب

جواب: جی ہاں! ایسی حدیث پاک موجود ہے۔ چنانچہ حضرت ثابت بن عجلان انصاری رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے، فرمایا:

إن اللہ ليريد العذاب بأهل الأرض، فإذا سمع تعليم الصبيان الحكمة، صرف ذلك عنهم۔ قال مروان: يعني بالحكمة: القرآن

ترجمہ: اللہ عزوجل زمین والوں پر عذاب کا ارادہ فرماتا ہے، پس جب وہ بچوں کو حکمت (یعنی قرآن) کی تعلیم حاصل کرتے سنتا ہے تو ان سے عذاب روک لیتا ہے۔ مروان نے کہا: حکمت سے مراد قرآن پاک ہے۔ (مسند الدارمی، جلد 4، صفحہ 2107، حدیث:3388 ، مطبوعہ: السعودیۃ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-4621
تاریخ اجراء: 18رجب المرجب1447ھ / 08 جنوری2026ء