
مجیب: ابوواصف محمد آصف عطاری
فتوی نمبر: WAT-907
تاریخ اجراء: 16ذیقعدۃالحرام1443
ھ/16جون2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا جنت میں
مرد سونا اور چاندی کے زیورات پہنیں گے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں جنت میں ،جنتی مردوں
کو سونا چاندی کے زیورات پہنائے جائیں گے۔
چنانچہ قرآن کریم میں ارشاد ربانی ہے: (اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا
وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اِنَّا لَا نُضِیْعُ اَجْرَ مَنْ
اَحْسَنَ عَمَلًاۚ(۳۰)اُولٰٓىٕكَ
لَهُمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهِمُ الْاَنْهٰرُ
یُحَلَّوْنَ فِیْهَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَّ
یَلْبَسُوْنَ ثِیَابًا خُضْرًا مِّنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ
مُّتَّكِـٕیْنَ فِیْهَا عَلَى الْاَرَآىٕكِؕ-نِعْمَ
الثَّوَابُؕ-وَ حَسُنَتْ مُرْتَفَقًا۠)ترجمہ:
کنزالعرفان:بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کئے ہم ان کا
اجر ضائع نہیں کرتے جو اچھے عمل کرنے والے ہوں ۔ ان کے لیے
ہمیشگی کے باغات ہیں ان کے نیچے نہریں بہتی
ہیں ، انہیں ان باغوں میں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے
اور وہ سبز رنگ کے باریک اور موٹے ریشم کے کپڑے پہنیں گے وہاں
تختوں پر تکیے لگائے ہوئے ہوں گے۔ یہ کیا ہی اچھا
ثواب ہے اور جنت کی کیا ہی اچھی آرام کی جگہ
ہے۔ (سورۃ الکہف،آیت30،31)
ایک اور مقام پر ارشاد
ہے: (حُلُّوْۤا اَسَاوِرَ مِنْ
فِضَّةٍ)ترجمہ: انہیں
چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے۔(سورۃ
الدھر،آیت 21)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم