
مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1922
تاریخ اجراء:06ربیع الاول1446ھ/11ستمبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا صبح کا وقت برکت والا ہوتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں! نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ واٰلہٖ وسلم نے اپنی امت کے لئے صبح کے وقت میں برکت کی دعا فرمائی ہے ۔
چنانچہ مشکوٰۃ المصابیح میں بحوالہ ترمذی حضرت صخر بن وداعہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: ”اللهم بارك لأمتي في بكورها " یعنی اے اللہ! میری امت کے صبح کے کاموں میں برکتیں دے۔
اس حدیث کے تحت ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”(اللهم بارك) أي أكثر الخير (لأمتي في بكورها) أي صباحها وأول نهارها “یعنی اے اللہ میری امت کے لئے برکت دے یعنی کثیر بھلائیاں عطا فرما ان کے صبح کے وقت اور دن کے شروع میں ۔(مشکوٰه المصابیح، جلد 7، صفحہ 418، حدیث 3908، مطبوعہ:بیروت)
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ اس حدیث کے تحت فرماتے ہیں:”یعنی میری امت کے تمام ان دینی و دنیاوی کاموں میں برکت دے ، جو وہ صبح سویرے کیا کرے، جیسے سفرِ، طلبِ علم، تجارت وغیرہ۔ “ (مراۃ المناجیح، جلد5، صفحہ 491، نعیمی کتب خانہ گجرات)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟